داغ تو اچھے نہیں ہوتے ۔۔۔ اتار پھینکئے ۔
۔۔۔ مردانہ شرٹ پہ بال پوائنٹ کا نشان پڑ جائے تو پریشان مت ہوئیے شرٹ کو دھونے سے پہلے اور گیلا کئے بغیر روئی پہ نیل پالش ریمور لگا کے نشان صاف کریں باآسانی اتر جائے گا ۔۔
۔۔ کپڑوں پہ پان کا داغ لگ جائے تو پانی لگانے سے پہلے داغ کو ایک گھنٹہ کچے دودھ میں ڈبو دیں اور پھر دھو لیں داغ چھٹ جائے گا ۔۔
۔۔۔ کپڑوں پہ زنگ کا داغ لگ جائے تو ایک لیموں کا رس نکالیں اور نمک ملا کے پیسٹ سا بنا لیں جہاں زنگ لگا ہے وہاں اپلائی کریں اور گھنٹہ بھر دھوپ میں ڈال دیں اچھی طرح سوکھ کے اکڑ جائے گا اب دھو لیں داغ اتر جائے گا ۔۔
۔۔۔ واشنگ مشین میں کپڑے دھوئیں تو ہلکی سی لاپروائی سے اکثر بی بی کے رنگین کپڑوں کے کچے رنگ محبت میں صاحب کے کپڑوں پہ داغ چھوڑ جاتے ہیں اور صاحب کے نئے کپڑے تباہ ہو جاتے ہیں صاحب کا منہ غبارے کی طرح پھول جاتا ہے ۔۔۔ رابن بلیچ لے آئیں اور تین لیٹر پانی میں آدھا کپ لیکویڈ بلیچ ڈال کے ایک گھنٹے کے لئے کپڑے بھگو دیں ( خیال رہے گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں ڈبونے ) داغ دھبے اتر جائیں گے ۔۔۔
۔۔ برسات کے موسم میں میلا مائن برتنوں پہ بھی داغ لگ جاتے ہیں انہیں بھی لیکویڈ رابن بلیچ میں گھنٹہ بھر بھگو دیں تو داغ دھبے اتر جائیں گے ۔
۔۔ کپڑوں پہ چیونگم چپک جائے کپڑوں کو آدھ گھنٹہ فریزر میں رکھیں اور آسانی سے چیونگم اکھاڑ لیں ۔
۔۔۔۔ ریشمی/ فینسی کپڑے ہر بار نہیں دھوئے جا سکتے اور بعض تو سرے سے دھوئے ہی نہیں جاتے دو چار بار تقریبات میں بس احتیاط سے ہی پہنے جاتے ہیں ان کپڑوں پہ چکنائی کا داغ لگ جائے تو میٹھا سوڈا چھڑک کے ہلکی سی تہہ پھیلائیں اور اوپر نیچے ٹشو پیپر رکھ کے استری کر لیں داغ غائب ہو جائے گا ۔۔
۔۔ اگر کپڑوں پہ shoe polish کا داغ لگ جائے تو اسے بھی نیل پالش ریمور کے پوہے سے صاف کر لیں ۔۔۔
۔۔۔۔ کپڑوں پہ سالن کا داغ لگ جائے تو کسی بھی سرف اور روم ٹمپریچر پہ ٹھنڈے پانی سے دھو کے تیز دھوپ میں ڈالیں داغ اتر جائے گا ۔۔
۔۔ کپڑوں پہ چائے گر جائے تو بالکل پریشان نہ ہوں اب سرف میں کوئی ایسا کیمیکل ڈالتے ہیں عام طریقے سے دھونے سے چائے کے نشان باقی نہیں رہتے۔
نوٹ ۔۔۔ یہ پوسٹ ذاتی تجربات کی روشنی میں لکھی گئی ہے۔
تحریر۔ زارا مظہر