ڈیپ سیک بمقابلہ چیٹ جی پی ٹی

Spread the love

ابھی چند روز پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کافی شاندار ہے اور پھر ایک ہیوی ڈیل بھی کی گی۔ چند ہی دن بعد چین سے مصنوعی زہانت کی ریس میں دلچسپ جواب دیکھنے کو ملا۔

چند گھنٹوں میں ڈیپ سیک سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گی۔ مگر ٹاپ کرنے سے زیادہ پرفارمنس زیادہ اہم اور قدم جمانے والی شے ہے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان دلچسپ ریس شروع ہوچکی ہے۔ ایک طرف سو ملین ڈالرز کی لاگت سے لانچ کیا گیا ماڈل ہے تو دوسری طرف صرف چھ ملین کی لاگت سے چین نے رپلائے دیا ہے۔

بطور لکھاری میں نے دونوں ماڈلز کی تخلیقی صلاحیت کو ٹیسٹ کیا ہے۔
اس کا جواب شیئر کرنے سے پہلے دو بونس نقظہ نظر شیئر کرتا چلوں۔

اک ڈیویلپر نے جب جلتی موم بتی کا پرومٹ دیا تو ڈیپ سیک اصلی موم بتی کے زیادہ قریب کوڈ بنا کر لایا۔ جس کی آنچ کی کلر سکیم بھی اورینجل لگتی تھی۔

وہیں اک تجزیہ کار نے امریکی ایجنسی کے عراق میں رول پہ اخلاقی پوزیشن لینے کا پوچھا تو چیٹ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔
جب کہ ڈیپ سیک نے اسے اخلاقی طور پہ انجسٹیفائڈ کہا کہا۔

بطور رائٹر میں نے دونوں کو کہانی لکھنے کا پرومٹ دیا۔

پرومٹ:
“اک ٹامی نام کا کتا ہے جو اک سٹریٹ لمپ لیری سے گھبراتا ہے۔ دونوں کا طوفانی رات میں آمنا سامنا کیسے ہوگا؟ کیا ٹامی اپنے گھر اندھیرے میں پہنچ پائے گا؟”

المختصر، چیٹ نے گلی کا نام رکھا اور کہا کہ بجلی والا لمپ کہتا ہے کہ کوئی مجھے نہیں سراہاتا اور یہ ٹامی تو ہمیشہ اکھڑا رہتا ہے۔ پھر بٹلر آکر بجلی کا کنکشن بحال کردیتا ہے اور دونوں راضی ہوجاتے ہیں۔

اس کے مدمقابل ڈیپ سیک نے باقاعدہ گائوں کا نقشہ کھینچا۔ پھر بتایا کہ کیسے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لیمپ بجھ گیا اور ٹامی نے اسے غصے سے کہا کہ تم ہر وقت کیوں ایسے چڑے سے رہتے ہو؟ اور اب اتنی زیادہ بارش اور طوفان میں مجھے اپنا گھر کیسے ملے گا۔ پھر بٹلر آکر بجلی کا کنکشن بحال کرتا ہے اور دونوں آپس میں راضی ہوجاتے۔ اینڈ پہ ٹامی نے دم ہلاتے ہوئے کہا:
“تم اتنے ڈرائونے بھی نہیں جتنے دِکھتے ہو۔”

میرے تخلیقی موازنہ کے اعتبار سے چینی کمپنی امریکی زہانت کی کمپنی سے أگے ہے۔ کیوں کہ اس نے ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ کہانی کو شروع سے دلچسپ بنایا اور سب سے اہم یہ کہ اختتامیہ بھی مسئلہ کا حل لے کر آیا۔
ویسے آپ کا تجربہ کیسا جا رہا ہے؟

تحریر ، بلال مختار


Spread the love

Leave a Comment