پانچ سوالات اور فیملی ویلاگنگ

Spread the love

اگر آپ کے پاس ان پانچ سوالات کے جوابات ہاں میں ہیں۔
‎ تو آپ یا آپ کے بچے فیملی ویلاگنگ کر سکتے ہیں۔
‎جی ہاں، ان متوقع سچوئیشن کو آپ ہینڈل کرسکتے ہیں۔
‎تو صد بسم اللہ۔

‎سوال نمبر۱: کیا آپ اپنی فیملی کی پرائیوسی عام کرنے میں اوکے ہیں؟

‎چند یوم پہلے مجھے آسٹریلوی وفاقی پولیس کی ایک ویڈیو دیکھنے کا موقع ملا۔
‎جہاں وہ بتا رہے تھے کہ اگر آپ اپنے بچوں کی تصاویر اپ لوڈ کریں تو کیسے ان کے سکول کے مونو گرام کو بلر یعنی دھندلا کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی زہانت کی بدولت آپ کی تصاویر اور قریب کی ملنے والی معلومات سے آپ کی فیک ویڈیوز بآسانی بن سکتی ہیں۔جدید دنیا میں لوگ اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ سے لے کر اپنی سالگرہ کی پوری تاریخ تک چھپا کر رکھتے ہیں۔ اک غیرملکی نوجوان بتا رہا تھا کہ کیسے اس نے اپنی گرل فرینڈ کا اکاؤنٹ ایکسس کیا۔ یعنی جہاں پاس ورڈ بھولنے کی آپشن ہوتی ہے۔

‎ اس میں بنیادی سوالات تھے:

آپ کی چھوٹی بہن کا کیا نام ہے؟
آپ کون سے سکو ل میں پڑھتی ہیں؟
آپ کی بیسٹی کا کیا نام ہے؟

‎اک صاحب اپنے فیملی ویلاگ میں اپنی بیوی کو بچا رکھتے تھے۔کہتے ہیں کہ اک بار وہ عینک پہنے ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ ویڈیو کے نیچے کامنٹ تھا کہ فلاں منٹ اور فلاں سیکنڈ پہ عینک کے عکس پہ دیکھو تو اس کی بیوی نظر آرہی ہے۔جی ہاں لوگ باریک بین ہوتے ہیں بالخصوص وہ جو دوسروں کی ٹوہ میں لگے ہوتے ہیں۔

‎سوال نمبر۲: کیا کامیاب ویلاگر بننے پہ آپ چائیں گے
‎کہ کوئی آپ کو کنٹرول کرے؟

‎اگر آپ پاکستانی ویلاگرز کی ویڈیوز عموما دیکھتے ہوں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ
‎ایک ٹرینڈ کیسے بنتا ہے۔ پھر اسی ٹرینڈ کو دیکھ کر دوسرا ویڈیو بناتا ہے اور پھر سرکل چل نکلتا ہے۔عموما ویڈیوز کے انٹرو میں آتا ہے کہ:
‎”تو گائیز بہت سارے کامنٹس آرہے تھے کہ فلاں پہ ویڈیو بنائیں۔

‎آپ لوگوں نے کامنٹ کر کر کے تنگ کردیا۔
‎ اب میں اس پہ آج کا ویلاگ شروع کرنے لگا ہوں یا لگی ہوں۔۔۔۔“
‎ آپ اپنے ویورز کو یہ پاور دے رہے ہیں کہ وہ آپ کو کنٹرول کریں۔
‎اور چیلنج پورا ہونے پہ کیا اوچھی ڈیمانڈز آتی ہیں۔
‎ وہ آپ کے یوٹیوب ہوم پیج پہ نظر آتی ہیں۔

‎سوال نمبر۳: کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا تعلیم سے دل بھر جائے؟

میں نے دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کے انٹرویوز اور بائیوپکس دیکھی ہیں۔
ان میں وہ لوگ جو تعلیم پوری نہ کرسکے مگر اپنے غیرمعمولی ٹیلنٹ کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔پھر انہوں نے شاندار محلات بناتے، گاڑیاں لیں اور دنیا گھومے اور ایک برینڈ ویلیو بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان سے جب پوچھا جاتا ہے کہ آپ اتنا کامیاب ہوگے ہیں۔ کوئی ایک کمی یا محرومی جو آپ کو ستاتی ہے؟ ان میں سے اکثر کا جواب ہوتا ہے کہ کاش میں اپنی تعلیم مکمل کرسکتا ہے۔ فیملی ویلاگنگ کی وجہ سے آپ اور فیملی میں پڑھنے والے بچوں کا دھیان مسلسل نئی کلپس بنانے کے بارے میں سامنے آتا رہے گا۔وہ کتاب کھول کر فار یو پیج پہ گھوم رہے ہوں گے۔بہت سارے ویویوز کی ریس میں آپ زندگی کی بنیادی سکلز سیکھنے سے پیچھے رہ جائیں گے۔اگر آپ کی تعلیم مکمل ہوچکی ہے تو کیا اپنے بچوں کی تعلیم نامکمل ہونے کا رسک کنٹرول کر سکتے ہیں تو آپ بھی اس بینڈ ویگن پہ جمپ کرسکتے ہیں۔

‎سوال نمبر۴: کیا آپ اپنے رشتوں کا بیلنس کرنا جانتے ہیں؟

زندگی نشیب و فراز سے بھری پڑی ہے۔ کبھی انسان چاند پہ ہوتا ہے تو کبھی
صرف چاندنی چوک تک پہنچ پاتا ہے۔انہی اتار چڑھاؤ کے دوران کیا آپ اپنے قیمتی رشتوں کو بچا پائیں گے؟ دو مشہور ٹک ٹاکرز کی چلتی پھرتی ہنستی فیملی برباد ہوگی ہے۔(میں نام لینا نامناسب سمجھتا ہوں مگر آپ پہچان گے ہوں گے)۔ تیسرے انسان کو لائیو پہ لینا یا اپنے کمرے تک ویڈیوز لے کر جانارشتوں کو خراب کرسکتا ہے۔ ہم ہر شے سے یوٹرن لے سکتے ہیں مگر جو ہمار ا من پسند انسان ہوتا ہے یا قریبی بہن بھائی یا رشتہ دار ہوتے ہیں۔ وہ اگر ایک بار آپ سے دور نکل جائیں تو بدلہ میں آپ کے پاس دولت کے انبار تو ہوتے ہیں مگر آپ خود کو تنہا محسوس کروگے۔

‎سوال نمبر۵:کیا آپ بہت ساری نفرت کو بھی ہینڈل کرسکتے ہو؟

لائیکس، کامنٹس، شیئرز بلکہ پے ٹری آن پہ آپ کو پسند کرنے والے لوگ تو ملیں
گے۔مگر ہر مشہور ہوتی سیلبرٹی کی طرح نفرت والے لوگوں کا بھی سامنا ہوگا۔ آپ زرا دیر کو سوچیں کہ وہ ہوٹل پہ چائے پینے والے نے آپ کے کپڑوں پہ جو ریمارکس دیے یا فلاں لڑکی یا لڑکے نے انباکس میں اک غلط کامنٹ کیا تو کتنے دنوں تک آپ کا موڈ آف رہا تھا؟ سوچیں ایسی ہزاروں کی تعداد میں ملنے والی نفرت کو آپ کیسے نارمل کرسکوگے؟ یا تو اپنی شخصیت سے حساسیت ختم کرنی ہوگی یا پھر زہنی سکون کو داؤ پہ لگا کر آپ بہت سارے ڈالرز کما سکتے ہیں۔

اور آپ مشہور ہوسکتے ہیں۔

‎اور اگر ان سوالات کے جوابات آپ کے دل سے ناں نکلے ہیں۔
‎ تو اپنے آپ کو اور اپنی فیملی کو اس کیٹگری سے دُور رکھیں۔

تحریر ، ‎بلال مختار


Spread the love

Leave a Comment